اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی عدلیہ کے سربراہوں کا بیسواں اجلاس چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہؤا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے آج (23 اپریل 2025ع کو) اس اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کیا۔ وہ میزبان ملک کی عدلیہ کے سربراہ کے بعد دوسرے مقرر تھے۔
انھوں نے عالمی برادری کو درپیش چیلنجوں اور دشواریوں کی طرف اشارہ کیا اور اس اجلاس کو رکن ممالک کے درمیان عملی تعاون اور مذکورہ چیلنجوں سے نمٹنے اور دشواریوں غلبہ پانے کے لئے تعاون کے فروغ کا مناسب موقع قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے اپنے خطاب کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لئے آٹھ کلیدی تجاویز پیش کیں جو کچھ یوں ہیں:
1۔ مشترکہ طریق کار کے قیام کے ذریعے بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے مشترکہ تعاون کو تقویت پہنچانا؛ جیسے: مجرمین کے تعاقب کو تیزتر کرنے کے لئے شنگھائی تعاون کے رکن ممالک کے درمیان "عدالتی معلومات کے اشتراک کا پلیٹ فارم قائم کرنا" اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ خصوصی فورس کی تشکیل۔
2۔ دہشت گردوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور ان کے ذریعے سائبر اسپیس کا غلط استعمال روکنے کے لئے قانونی فریم ورک تیار کرکے دہشت گردی کے انسداد کے لئے قوانین کو ہم آہنگ کرنا۔
3۔ ڈیجیٹل شواہد کو اکٹھا کرنے کے لئے معیار قائم کرنے اور مجرموں کو عدالتی روش سے جوابدہ بنانے کی خاطر سائبر حملوں سے نمٹنے کے تخروپن کی غرض سے مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے لئے، ایک مشترکہ سائبر کمیٹی کے قیام کے ذریعے سائبر جرائم کے میدان میں عدالتی سفارتکاری کو فروغ دینا۔
4۔ "شنگھائی تعاون تنظیم کا بین الاقوامی ثالثی مرکز" قائم کرکے تجارتی اختلافات کم کرنے اور اقتصادی اختلافات کا حل نکالنے کے لئے "شنگھائی تعاون تنظیم بین الاقوامی ثالثی مرکز" قائم کرنا۔
5۔ حفاظتی قوانین کو تقویت اور مجرموں کی حوالگی میں تعاون، ہیومین ٹریفکنگ گروپس کا مشترکہ ڈیٹا بیس بنانے اور این جی اوز کی شراکت سے متاثرین کی بحالی کے پروگراموں کی فراہمی کے ذریعے ہیومین ٹریفکنگ کا مقابلہ کرنا اور متاثرین کی حمایت کرنا۔
6۔ ماحولیات کی حفاظت اور سرحد پار ماحولیاتی جرائم ـ جیسے فضلے کی اسمگلنگ، پانیوں کی آلودگی ـ سے نمٹنا اور ماحولیاتی جرائم سے نمٹنے اور عدالتی تعاقب کے لئے سرحدی علاقوں کی نگرانی کے لئے مشترکہ نیٹ ورک قائم کرنے کے مقصد سے مشترکہ پروٹوکولز کی منظوری۔
جاری ہے
آپ کا تبصرہ